سبزی ،پھل فروشوں نے  عوام کولوٹنا شروع کردیا

کھنڈہ (نامہ نگار)جنڈ انتظامیہ کی غفلت کھنڈہ و مضافات میں سبزی پھل فروشوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیاحکومتی ریٹ لسٹ پر عمل درآمد تو دور کی بات ردی کا ٹکڑا سمجھ کر کوڑے کے ڈھیر پرپھینک دیا جاتا ہے من مانے ریٹ وصول کرنے کے باوجود وزن بھی ہیرا پھیری کی جاتی ہے مارکیٹ کمیٹی جو ریٹ دیتی ہے کوئی تاجر بھی اس پر پھل سبزی فروخت نہیں کرتا ستم بالا ستم یہ ہے کہ دوگنا ریٹ وصولی کے باوجود گلے سڑے اور درجہ سوم کے پھل بھی اول درجے کے ساتھ دھوکہ دہی سے ڈال دئیے جاتے ہیں شہریوں نے ڈی سی اٹک را عاطف رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی اور دھوکہ دہی کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن