راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ومرکزی نائب صدرالخدمت فانڈیشن پاکستان اعجازاللہ خان نے کہاہے کہ بارشوں او ر ممکنہ سیلاب کے پیش نظرمرکزی،ریجنل اور علاقائی سطح پر فلڈ ایمرجنسی سنٹرز قائم کردئیے جہاں ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، مرکزی اور علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے، کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعجازاللہ خان نے کہاکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب او ر پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ جیسے خطرات کے پیش نظرہرسطح کی ٹیم اور رضاکارہرلمحہ الرٹ رہیں۔
بارشیں او ر ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی سنٹرز قائم کردئیے، اعجازاللہ خان
Jul 14, 2024