200 یونٹس کا ریلیف عوام کے ساتھ دھوکہ ہے،قاضی شفیق

Jul 14, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدرقاضی شفیق نے کہا ہے کہ 200 یونٹس کا ریلیف عوام کے ساتھ دھوکہ  اور اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، موجودہ سخت ترین گرمی کے موسم میں چھوٹے سے چھوٹے گھر میں بھی دو سو سے زائد یونٹ خرچ ہوتے ہیں،غریب عوام کو آٹا،دالیں، چاول، چینی،گھی،اور روز مرہ کی اشیاء پر ریلیف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،،صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے کہا کہ، ہوشربا مہنگائی نے لوگوں کو فاقوں پر مجبور کردیاہے، پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی وسطی کے منعقدہ اجلاس میں باہمی مشاورت اور متفقہ رائے سے سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد ندیم راجہ کو جنرل سیکرٹری، سعید راجہ کو سینئر نائب صدر، سینئر رہنما امتیاز کیانی کو نائب صدر،کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

مزیدخبریں