یوگنڈا میں صدر کی توہین پر ٹک ٹاکر کو 6 سال قید 

کمپالا(این این آئی)افریقی ملک یوگنڈا میں صدر مملکت کی توہین کرنے والے ٹک ٹاکر کو 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ نوجوان ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر مملکت اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈورڈ  پر صدر یووری موزیوینی، خاتون اول اور فوج کے سربراہ کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر،گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن