پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا راولپنڈی کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے راولپنڈی کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی ممبران نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے ہو کر امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہوگا۔کابینہ کمیٹی کا مدرسہ تعلیم القرآن کا بھی دورہ، مہتمم مولانا اشرف علی سے ملاقات کی۔ چیرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھر میں بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور رواداری کی فضا کو دیکھا،سکیورٹی انتظامات کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیاں متحرک ہیں،پنجاب بھر میں جلوسوں اور مجالس کیلئے تین حفاظتی ٹیئرز قائم کیے گئے ہیں چیئرمین امن کمیٹی پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سپیکر، سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کے علاوہ مجالس، جلوسوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے،گلی گلی اور ہر ناکے پر اہلکاروں کی زبردست بریفنگ ہونی چاہیے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سبیل، نیاز اور لنگر کا انتظام کیا جا رہا ہے، وفد میں صوبائی وزرا  مجتبی شجاع الرحمن، بلال اکبر خان، معاون خصوصی زیشان ملک بھی انکے ہمراہ تھے سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، آر پی او بابر سرفراز الپا، ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن