اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کیا جائے، محمد علی رندھاوا 

Jul 14, 2024

اسلام آباد: (وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتے کے روز شہر میں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ کیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اپنے دوروں کا آغاز اسلام آباد ماڈل جیل سے کیا ۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کا انجنیئرنگ ونگ  جیل پر جاری تعمیراتی کاموں کی نگرانی کرے.چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر C-16 کا بھی دورہ کیا اور سیکٹر C-16/3 اور C-16/4 میں جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے ہدبیت کی کہ سیکٹر C-16 میں بلٹ پراپرٹی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ سیکٹر کے متاثرین کے بحالیاتی حقوق ان کی دہلیز پر بذریعہ ون ونڈو دیئے جائیں گے.چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکٹر C-14 کا بھی دورہ کیا. انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 20 ستمبر تک سیکٹر C-14 میں روڈ نیٹ ورک، ڈرینج سسٹم، سیوریج سسٹم سمیت دیگر کام مکمل کئے جائیں . انہون نے کہا کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ کوالٹی معیار میں کمی پر کنسلٹنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک اور اس کے اطراف میں تعمیراتی سرگرمیاں فور طور پر بند کی جائیں. چئیر مین سی ڈی اے  نے پارک روڈ توسیع منصوبے کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام میں سست روی پر کنٹریکٹر کی سرزنش کی. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارک روڈ توسیع منصوبے پر کام کو جلد از مکمل کیا جائے اور منصوبے کے تمام سیکشنز پر کام کو بروقت مکمل کیا جائے.چیئرمین سی ڈی اے نے سٹرے ڈاگ پاپولیشن کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سینٹر میں رکھے گئے کتوں کی بہتر دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گرمی کے پیش نظر سینٹر میں رکھے گئے جانوروں کے لئے ہوا کے انتطام کو بہتر بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جائے.

مزیدخبریں