لاڈے کے حق میں فیصلون سے شہباز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں : انجم عقیل خان

Jul 14, 2024

اسلام آباد ( محمد ریاض اختر)  ممتازمسلم لیگی رہنما' ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا  ہے کہ عدالتوں سے ''لاڈلے ''کے حق میں آنے والے فیصلوں سے وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،انشاء￿  اللہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، قوم مطمعن رہے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی سرپرستی ورہنمائی میں قومی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔'' نوائے وقت'' سے خصوصی نشست میں انہوں نے کہا کہ 2018ء￿  کے دوران دو تہائی اکثریت کی حامل نوازشریف حکومت کو سازش کے تحت ختم کرنے سے عدم استحکام کی بنیاد رکھی گئی وہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی طور سے جاری ہے ، سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کن کی مہرہ  بنی ہے ۔ پی ٹی آئی شریف برادران کی مخالفت میں پاکستان دشمنی سے بھی گریز نہیں کررہی۔ انجم عقیل خان نے بتایا کہ امارات' چین' سعودی عرب' ایران اور آزرئیجان کی طرف سے اربوں ڈالرز کی متوقع سرمایہ کاری نے جہاں کامیاب خارجہ پالیسی پر مہر ثبت کی وہاں مخالفین کی نیندیں بھی حرام کر دیں، ایک سوال پر انجم عقیل خان نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہبازشریف اور پی ایم ایل این کی لیڈر شپ نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے یہ ''خصوصیت'' بانی پی ٹی آئی کو ہی حاصل ہے جو آغاز دن سے مسلم لیگ ' پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے مذاکرات سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کی بلند ترین شرح اور جی ڈی پی کو 5.98 تک لے جانے کا کریڈٹ پی ایم ایل کو جاتا ہے لیگی راہنما نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد پر شادپانے بجانے والوں کے چہرے قوم نے دیکھ لئے۔وزیراعظم کی طرف سے مجوزہ آل پارٹنر کانفرنس کی بابت انہوں نے بتایا کہ آپریشن عزم استحکام او قومی سلامتی کے درپیش مسائل پر اے پی سی میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی ودینی جماعتوں کو دعوت دی گئی، پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا نمبرون ہے۔

مزیدخبریں