دہشتگرد انسانیت کے دشمن ، ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، عمر ایوب خان

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا عمر ایوب خان نے کہا کہ بنوں میں ایف سی کے دو اہلکار اختر علی اور سلیمان کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے میں چھٹیوں پر جارہے تھے اور ان کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا اس ضلع خیبر میں بھی کانسٹیبل اسرار کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن