ٹرمپ محفوظ ہیں جان کر خوشی ہوئی، واقعے کیخلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے: صدر بائیڈن

Jul 14, 2024 | 16:43

ویب ڈیسک

واشنگٹن:   انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر صدر جوبائیڈن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی، سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا. قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں۔جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ جلد ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا. فائرنگ کے واقعے کیخلاف ہمیں متحد ہونا چاہیے. اس طرح کے پرتشدد واقعات کی امریکا میں کوئی گنجائش نہیں. ہر شخص کو اس واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، ایسے واقعے کی مذمت کیلئے بطور قوم متحد ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پریس کانفرنس میں صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کا سب سے زیادہ اہل ہوں. ٹرمپ کو پہلے بھی ہرایا تھا اب بھی ہراؤں گا. ٹرمپ کا جیتنا دنیا کیلئے تباہی ہو گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یورپ ٹرمپ کے بیانات سے پریشان ہے. خارجہ پالیسی کبھی ٹرمپ کا مضبوط نقطہ نہیں رہا. ٹرمپ آمرانہ لوگوں سے وابستگی رکھتے ہیں. صدارتی الیکشن کی دوڑ میں اپنی میراث کیلئے نہیں ہوں. یوکرین کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے میرا جیتنا ضروری ہے۔

مزیدخبریں