عراقی سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

Jul 14, 2024 | 16:51

ویب ڈیسک

عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی۔عراقی سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عراق جانے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغیر فیس انٹری ویزا کی اجازت ملنے کی صورت میں زائرین کو بہت سہولت ملے گی۔ پاکستانی زائرین سے عراق میں داخلے پر پاسپورٹ نہ لئے جائیں کیونکہ اس سے انہیں واپسی میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان معاملات اور زائرین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو ان ٹریول ایجنٹس کی فہرست فراہم کی جنہوں نے زائرین سے غیر قانونی طور پر زائد فیس وصول کی۔اس دوران وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے کہا کہ اس ایم او یو کے فعال ہونے سے پاکستانی شہریوں کو عراق کے لیے ورک پرمٹ حاصل کرنا آسان ہو گا، جب کہ اس ایم او یو سے قانونی امیگرشن بڑھے گی۔

مزیدخبریں