امیبا نیگلیریا فولیری سندھ میں ایک ہی ہفتے کے دوران 3 جانیں لے گیا۔محکمہ صحت کے مطابق نیگلیریا فولیری سے کراچی میں 2 اور حیدرآباد میں 1 شخص انتقال کرگیا۔ نگلیریا فولیری سے پہلا انتقال 5 جولائی کو کورنگی کراچی کے رہائشی شخص کا ہوا۔حکام نے بتایا کہ 11 جولائی کو ملیر کراچی کا نوجوان جناح اسپتال میں نگلیریا فولیری سے انتقال کر گیا۔ اسی طرح حیدرآباد کا 35 سال کا شخص بھی نیگلیریا فولیری سے کراچی کے اسپتال میں چل بسا تھا۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں 12 سال میں نیگلیریا کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں صرف 1 مریض 3 ماہ زندہ رہا۔ 2023ء میں نیگلیریا کا رپورٹ ہونے والا 1 مریض صحت یاب ہو گیا تھا۔ماہرینِ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیگلیریا فولیری عام طور پر تازہ پانی، جھیلوں، ندیوں اور گرم چشموں میں پایا جاتا ہے۔ نیگلیریا وائرس ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ کو کھا جاتا ہے۔