سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے:مریم نواز

مریم نوازکا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے.سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفردخدمات سرانجام دیں گے۔

گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالرشپ دیا جائے گا۔کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے.کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں 20 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔انٹرن شپ مکمل کرنے والے18تا 25سال تک نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا.انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں.گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے۔پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائی جائے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے.انہوں نے کہا آج ہم اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو کب اور کون کرے گا؟انشاء اللہ اس سال پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن