وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگا دیے۔گھریلو کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے200 روپے فکسڈچارجز عائد کیے گئے ہیں جب کہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز اور ماہانہ601 سے 700 یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز 800 روپے عائد ہوں گے۔ ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے۔اس سے پہلےگھریلو بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد نہیں تھے۔ صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھا دیےگئے۔بجلی کےکمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ اور زرعی ٹیوب ویلزصارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر1250روپے ہو گئے۔ کمرشل صارفین کے لیے فکسڈچارجز 500 سے بڑھ کر1250 روپے ہوگئے۔ زرعی ٹیوب ویلزصارفین کےلیے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئے۔
بجلی صارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز عائد
Jul 14, 2024 | 17:46