صوبائی حکومت رکھنے کے باوجود،باجوڑ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راحت اللہ چوتھے نمبر پر رہے، جس سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی کے امیدوار کی شکست اور اختلافات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صوبائی قیادت سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہتے ہیں باجوڑ میں شکست کی بنیادی وجہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ہیں.پارٹی میں ٹکٹ کے حوالے سے اختلافات تھے۔تحریک انصاف کی شکست میں ایک وجہ اے این پی کے امیدوار کی جانب سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ ایجنڈا تھا۔
واضح رہے ضمنی انتخاب میں اے این پی کے نثار باز نے 11926 ووٹ لیے،آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جماعت اسلامی کے عابد خان 10593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔سنی اتحاد کے راحت اللہ 7146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔