پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی حسن زیب قتل

نوشہرہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ اظہر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔  ڈی پی او اظہر خان کے مطابق فائرنگ سے صحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ،حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس کے مطابق اکبرپورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی حسن زیب قتل کیا ۔ صحافی حسن زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی حسن زیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعلی ہائوس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان اور صحافی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے. انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ حسن زیب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن