نیویارک (مانیٹرنگ نیوز) بھارت میں بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کے رجحانات پاکستان کی نسبت زیادہ ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں اور عیسائیوں سے زیادہ نفرت کرتے ہیں اور سیاسی پارٹیاں ان ہندو انتہا پسندوں کو مقبولیت کے لئے اپنے ساتھ شامل کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس بھی کوئی سیکولر جماعت نہیں ہے۔ اس سیاسی جماعت میں بھی ہندو انتہا پسندوں کی اکثریت ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق انتہا پسندی کے حوالے سے بھارت مستقبل میں خطرناک ملک کی شکل میں دنیا کے سامنے آسکتا ہے۔ بھارت اس وقت بھی پاکستان کی نسبت زیادہ بحرانوں کا شکار ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بہار‘ آندھرا پردیش‘ اترکنڈ‘ ناگا لینڈ‘ مانی پور‘ ملائیلا‘ کرناٹک‘ چنیش گڑھ‘ اتر پردیش اور دوسرے کئی صوبوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جو کسی بھی وقت طوفان کا پیشہ خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 70 کے قریب ضلعوں میں بھارتی حکومت کا کنٹرول بالکل ختم ہو چکا ہے۔ عالمی مالیاتی بحران اور کساد بازاری اس وقت ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق زرعی شعبے سے وابستہ 2 لاکھ کسانوں نے 5 سال میں خودکشیاں کیں۔
امریکی میڈیا
امریکی میڈیا