اٹلی کے وزیراعظم سلویو برلسکونی صدرمعمرقذافی سے ملاقات کےلیے لیبیا پہنچ گئے ہیں ۔

Jun 14, 2010 | 13:12

سفیر یاؤ جنگ
اٹالین وزیراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ سلویو برلسکونی صدرمعمر قذافی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ اورلیبیا کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ یورپی ممالک میں سے اٹلی کے لیبیا کے ساتھ بہتر تعلقات موجود ہیں ۔ سوئٹزرلینڈ نے دو سال قبل صدرمعمر قذافی کے بیٹے حنی بال قذافی کو گرفتارکیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اٹلی کی کوششوں سے چند روز قبل دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے ہیں ۔
مزیدخبریں