امریکہ شہرلاس اینجلس میں دورزہ میوزک فیسٹیول اختتام پذیرہوگیا جس میں مختلف نئے بینڈز نے اپنے فن کا بھرپورمظاہرہ کیا ۔

Jun 14, 2010 | 13:56

سفیر یاؤ جنگ
ریاست کیلی فورنیا کے شہرلاس اینجلس کے مشہورہال ہالی وڈ باؤل (BOWL)میں ہونے والےجاز میوزک فیسٹول میں ہزاروں کی تعداد میں موسیقی کے دلدادہ افراد نے شرکت کی ۔ اس فیسٹیول میں نئے گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملا ۔ فیسٹیول کے  منتظم اورفلمسازہگ ہفنر کے ساتھ ساتھ نامور  اداکارجیمی فاقس اور بل کوسبی نے بھی خصوصی طور پر اس میں شرکت کی۔  دیگر بینڈز کے علاوہ گروپ \\\"نیچرلی \\\" کی پرفارمنس پر وہاں موجود شائقین جھومتے اور رقص کرتے رہے۔ جاز فیسٹول عام گلوکاروں کو صف اول کے سنگرز میں لانے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ جس میں  ہرسال  نئے بینڈزاورسنگر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور شہرت پاتے ہیں ۔ بے شمار گریمی ایوارڈ جیتنے والے سنگرمارکوس ملر نے جب فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو شائقین نے خوب داد دی ۔
مزیدخبریں