کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بگلیہارڈیم کی وجہ سےپاکستان کوروزانہ دولاکھ ایکڑ فٹ پانی کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ۔

یہ بات مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کی کشمیرکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ بگلیہار ڈیم کی تعمیرمیں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ، بھارت نے مذاکرات کوغیر ضروری طول دے کر ڈیم بنایا جس کی وجہ سے پاکستان کو دولاکھ ایکڑ روزانہ کی بنیاد پرنقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے واضح ٹائم فریم طے کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن