ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد بڑھنے کے باعث سطح میں مزید دو انچ اضافہ ہوگیا ،علاقہ میں موسم خراب ہے جس سے آج ہیلی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے

Jun 14, 2010 | 21:04

سفیر یاؤ جنگ
 سرکاری ذرائع کے مطابق گلیشیئرز پگھلنے کا سلسلہ بڑھنے کے باعث جھیل میں پانی کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس وقت جھیل میں پانی کی آمد پانچ ہزارآٹھ سوکیوسک جبکہ اخراج پانچ ہزارآٹھ سو سینتیس کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ سپل وے کے قریب کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔ ادھر گلگت میں بارش اور ہنزہ میں موسم ابرآلود ہونے کے باعث آج ہیلی سروس متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ حکام کے مطابق شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا جس کے ذریعے امدادی سامان کی منتقلی اور لوگوں کی آمد و رفت جاری رہے گی۔ دوسری جانب کریم آباد کے  ہسپتال میں آج سے آپریشنز کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ ہسپتال میں مقامی عملہ کے علاقہ پنجاب سے جانیوالی ڈاکٹروں کی ٹیم بھی  شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہنزہ کے علاقہ میں مضر صحت پانی پینے سے لوگ جلدی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔ 
مزیدخبریں