وسطی اورجنوبی چین میں موسلادھاربارشوں،سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کےباعث ایک سو سے زائد افراد ہلاک ۔

Jun 14, 2011 | 04:16

سفیر یاؤ جنگ
چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیرہ صوبوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب نےتباہی مچادی ہے جس کے نتیجےمیں ایک سو پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ سیلابی پانی سےہزاروں ایکڑرقبےپرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ سینکڑوں گھراورعمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میںمواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ سرکاری اعداوشمار کے مطابق سیلاب سے کروڑوں ڈالرزکا نقصان ہوا۔چین کےسرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ صوبے جیانگسی سے تین ہزارسے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔ جبکہ حکومت نے متاثرین کیلئے جی ژاؤ کے علاقےمیں پانچ ہزارعارضی کیمپ قائم کردیئے ہیں۔
مزیدخبریں