ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال تین ہزار نو سو پچاس میگاواٹ، جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنےسے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ۔

پیپکو ذرائع کےمطابق ہائیڈل پاورپلانٹ سے پانچ ہزارتین سوباون اورتھرمل ذرائع سے ایک ہزارآٹھ سو ایک میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے جبکہ آئی پی پیزسےچھ ہزارپانچ سو انہتراوررینٹل پاورپلانٹ سے ننانوے میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے ۔ ملک بھرمیں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارآٹھ سواکیس جبکہ طلب سترہ ہزارسات سواکہترمیگاواٹ ہے۔ طلب اور پیداوارمیں فرق کے باعث شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے کاروبارزندگی معطل ہوکررہ گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کی وجہ سے بھی عوام کوشدید پریشانی کاسامناہے۔ واضح رہے کہ کے ای ایس سی کو سات سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن