کراچی، علی گڑھ کےعلاقے میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعدادچودہ ہوگئی ۔

Jun 14, 2011 | 04:59

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے، قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن اور منگھو پیرسمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے علی گڑھ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شفیق، عدیل اور اکبر شامل ہیں۔ کیماڑی گیٹ نمبر ایک اور قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری موسیٰ لین اور عوامی تھانے کے حدود سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ کورنگی میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے۔ منگھو پیرمیں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر وفاقی اردو یونیورسٹی میں بھی دوطلبہ تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔
مزیدخبریں