ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال ایک مرتبہ پھرچھ ہزارچارسونومیگاواٹ تک پہنچ گیا، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا

ملک میں اس وقت بجلی کی کل طلب سترہ ہزارنوچالیس میگاواٹ اور رسد صرف گیارہ ہزار چارسواکتیس میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال چھ ہزار چار سو نومیگاواٹ جاپہنچا ہے ، ہائیڈل ذرائع سے چارہزار پانچ سواکیاون،تھرمل سے ایک ہزار دوسو نوے جبکہ آئی پی پیز سے پانچ ہزار چھ سو نوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، اس وقت شہری علاقوں میں چودہ سے سولہ جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن