امریکی سینٹ کی دفاع کمیٹی کے سامنےاپنےبیان میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی بند ہونے سے امریکا کو ماہانہ سو ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہےاورنیٹو سپلائی کا متبادل روٹ امریکا کو مہنگا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ا مریکا افغانستان سے سامان کی واپسی اور فوجیوں کو سامان کی فراہمی کے لئے شمالی روٹ استعمال کررہا ہے۔اس سے قبل پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان نیٹو سپلائی بحالی کے لیے تیکنیکی معاملات طے پاگئے ہیں۔امریکی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن پر فلم بنانے والوں کو خفیہ معلومات تک رسائی نہیں دی گئی۔انھوں نے واضح کیا کہ امریکی وزارت دفاع کے حکام فلم سازو ں سے رابطے میں رہتے ہیں۔