پاک امریکہ تعلقات مشکل صورتحال سے دوچارہیں تاہم دونوں طرف سے مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد پاک امریکہ تعلقات خراب ہوئے تاہم تعلقات کی بحالی میں قیمتوں کا تعین بڑی روکاوٹ نہیں اس سے کہیں بڑے مسائل موجود ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے قومی مفاد میں لڑ رہا ہے اوراپنی سرزمین کوکسی اورملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے پاک بھارت مذاکرات کے آئندہ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سر کریک کے مسئلے پراٹھارہ جون کو نئی دہلی میں دو روزہ مذاکرات ہوں گے جبکہ جولائی میں اسی سلسلے میں سیکرٹری خارجہ سطح پرمذاکرات نئی دہلی میں ہی منعقد ہوں گے جس کے بعد پاک بھارت وزراء خارجہ کے درمیان بھی مذاکرات جولائی میں اسلام آباد میں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن