جاوید ہاشمی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور سینئر سیاسی رہنما۔ میاں نواز شریف وزیراعظم منتخب ہو گئے تو قومی اسمبلی کے ایوان میں کئی سیاسی رہنماﺅں نے تقاریر کیں اور میاںصاحب کو خراج تحسین پیش کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے دل کی بات کہہ دی۔ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ ”میاں نواز شریف کل بھی میرے لیڈر تھے اور آج بھی میرے لیڈر ہیں“۔ خبروں کے مطابق جاوید ہاشمی کا یہ لہجہ انداز گفتگو تحریک انصاف کے بانی اور سربراہ عمران خان کو پسند نہیں آیا۔ انہوں نے جاوید ہاشمی کو طلب کر کے اس لب و لہجے پر جواب طلب کیا۔....
اپنے تیور کو سنبھالو کہ کوئی یہ نہ کہے دل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں
جاوید ہاشمی نے میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر قرار دے دیا تو ایسا کون سا جرم سرزد ہو گیا مگر جاوید ہاشمی جو کل تک خود کو ”باغی“ قرار دے کر خوش ہوتے تھے، معمولی احتجاج بھی نہ کر سکے اور چپ ہو کر رہ گئے ....
یہ دستور زبان بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زبان میری
(محمد ذکی ایڈووکیٹ لاہور)
جاوید ہاشمی کی زبان بندی
جاوید ہاشمی کی زبان بندی
Jun 14, 2013