بھنڈی کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے ہر تیسرے روز فصل کا معائنہ کریں: ماہرین

Jun 14, 2013

فیصل آباد (اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروںکو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے بتایا کہ کہ بیچ بونے کے 40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں ۔

مزیدخبریں