لاہور (خصوصی نامہ نگار) آتشزدگی سے متاثرہ ایل ڈی اے پلازہ کی تین منزلوں کی مسماری آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی اور اس پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس سلسلہ میں گزشتہ روز تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں، مسماری کی نگرانی ایل ڈی اے کے چیف انجینئر کریں گے۔ مسماری کے عمل کے دوران کشمیر روڈ کو جبکہ عمارت کے سامنے شملہ پہاڑی سے ایوان اقبال جانے والی ایجرٹن روڈ یک طرفہ طور پر بند کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں ٹین سے بنی عارضی حفاظی دیوار بھی سڑک کے درمیان کھڑی کر دی گئی ہے جبکہ کرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔