مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 79 کروڑ سے زائد کا کاروبار‘ سونا‘ چاندی‘ گندم‘ کپاس‘ چاول مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 13204 لاٹ کا 2 ارب 79 کروڑ 13 لاکھ 61 ہزار 9 سو 62 روپے میں کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں خام تیل، پام آئل، چینی کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی، سونا، چاول، کپاس اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 95.62 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 21.772 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1386.6 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 44566 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 53565 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 37117 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4455 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.15 روپے، ایک پاﺅنڈ کپاس کی قیمت 89.23 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3230 روپے پر بند ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن