سٹاک مارکیٹوں میں ریکارڈ تیزی‘ 100 انڈیکس چار نفسیاتی حدیں عبور کر گیا‘ سرمایہ کاری میں ایک کھرب سے زائد اضافہ

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج پر وفاقی بجٹ میں کسی قسم کا ٹیکس عا ئد نہ ہونے کے اچھے اثرات پرجمعرات کے روز بھی جا ری تیزی پر 433.15پوائنٹس اضافے پر22400‘ 22500‘22600‘ 22700کی چار نفسیاتی حدیں بیک وقت عبور کرکے دوبارہ 22757.72کی تاریخی حد بحال ہوگئی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب ایک کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی رہی۔کے ایس ای 100انڈیکس 433.15پوائنٹس اضافے پر22757.72 پرآگیا سرمایہ کاری میں ایک کھرب روپے سے زائد اضافے پرمجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر55کھرب 11ارب 54کروڑ 48لاکھ 34ہزار600روپے تجاوز کرگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر109کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 49کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔14 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 46کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس66.55 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ4743.48 پر بند ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن