فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بجٹ 2013 میںمسلم لیگ ن نے یہ ثابت کردیاہے کہ وہ غریب عوام کی نہیں ایک مخصوص اشرافیہ کی نمائندہ ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے اور مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کاثبوت دیا گیا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری سے مزدور طبقات پہلے ہی پریشان ہیں۔ بجٹ سے مہنگائی میں بیروزگاری اور کرپشن میں اضافہ ہو گا جس سے خودکشیوں کی تعداد بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر نے بجٹ 2013 پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مسلم لیگ ن نے ثابت کر دیا وہ مخصوص اشرافیہ کی نمائندہ ہے: میاں ظفر
Jun 14, 2013