گندم خریداری کا 85 فیصد ہدف مکمل کر لیا: رانا محمد اسلم

Jun 14, 2013

سرگودھا (اے پی پی) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرگودھا رانامحمد اسلم نے بتایا کہ سال2013-14 کیلئے گندم کی خریداری کا 85فی صد ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 13سنٹروں پر 12لاکھ59ہزار 461بوری گندم خریدی گئی ، خریداری کا عمل انتہائی شفاف طر یقے سے کیا گیا جسکی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ خریداری کے دوران کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی جس کی وجہ سے ضلع بھر سے کسی قسم کی کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی۔7گوداموں اور 6فلیگ سنٹروں پر گندم کو محفوظ کر لیا گیا ہے فلیگ سنٹروں پر مضبوط تر پالوں سے گندم کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔تاکہ موسمی اثرات مرتب نہ ہوں اور وہاں پر موجود عملہ سرکاری گندم کی حفاظت پر تعینات ہے۔

مزیدخبریں