لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور بی ایف زیڈ جی جی ایم بی ایچ جرمنی کے مابین پروجیکٹ ایسیائر کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یو ایم ٹی بی ایف زیڈ جی جی ایم بی ایچ کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایم ٹی سکول آف انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر سلیم عابد تبسم اور بی ایف زیڈ جی جی ایم بی ایچ کے انٹرنیشنل ڈویژن کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر مارئن سٹراہلی نے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔
یو ایم ٹی نے بی ایف زیڈ جی جی ایم بی ایچ کے ساتھ معاہدہ کر لیا
Jun 14, 2013