لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقہ میں اندھی گولی لگنے سے مینٹل ہسپتال کی ملازمہ چھ بچوں کی ماں ہلاک ہو گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ مزنگ کے علاقہ مین بازار، کوچہ مہر شادی کا رہائشی عبدالرشید اور اس کی بیوی چھ بچوں کی ماں 45سالہ ارشاد پروین دونوں مینٹل ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ارشاد پروین چھت پر سو رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ارشاد پروین کو لگ گئی ارشاد پروین کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئی۔