پشاور (آن لائن) خیبر پی کے کے نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی، ارکان اسمبلی اور وزراءکی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبر پی کے میں تعمیراتی پروگرام کے تحت 124 ارکان اسمبلی کو دو، دو کروڑ روپے ادا کئے جائینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں سادگی مہم کے باعث ارکان اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے علاوہ ان کے مزید مراعات بھی کم کی جا رہی ہے۔