بھارت: ریاست بہار میں ماﺅ علیحدگی پسندوں کا ٹرین پر حملہ‘ پولیس افسر سمیت 3 افراد ہلاک

نئی دہلی (بی بی سی+اے ایف پی) بھارتی ریاست بہار میں ماو¿ علیحدگی پسندوں نے جموئی سٹیشن کے قریب دھنباد - پٹنہ انٹرسٹی ٹرین پر حملہ کیا جس میں بہار پولیس کا ایک سب انسپکٹر، سی آر پی ایف کا ایک جوان اور ایک مسافر ہلاک ہو گیا۔اس واقعے میں دو مزید افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں محکمہ پولیس کے سربراہ ایس کے بھاردواج کا کہنا ہے کہ یہ ریل جب کندرا ریلوے سٹیشن پر رکی تو اس پر کچھ ماو¿علیحدگی پسند سوار ہوگئے اور گاڑی مشکل سے دو سو گز ہی چلی تھی کہ انہوں نے زنجیر کھینچ کر اسے روک دیا۔انہوں نے بتایا’دوپہر تقریباً ایک سے ڈیڑھ کے درمیان نکسلی پہلے سے ہی یہاں ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ ٹرین کے رکتے ہی تقریباً سو کی تعداد میں موجود ان ماو¿علیحدگی پسندوںنے باہر سے ٹرین پر فائرنگ کی اورخنجروں سے حملہ کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...