ہلمند: پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 6 ساتھی قتل کر دیئے

کابل (بی بی سی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں گورنر کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے چھ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر تعینات چھ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ قابل پولیس اہلکار کا تعلق شدت پسندوں سے تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے جس میں اہلکار ہی نے اپنے ساتھیوں کو مار ڈالا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...