ڈیرہ اسماعیل خان: مشتعل افراد اور پولیس میں تصادم، ہوائی فائرنگ، 6زخمی

ڈےرہ اسماعےل خان(ثناءنیوز) علاقہ کٹہ خیل میںمکان پرچھاپے اورناجائزاسلحہ برآمدگی کے بعدعلاقہ کے درجنوںمشتعل افراداورپولیس کے درمیان تھانہ نواب شہےدکے سامنے تصادم‘ہوائی فائرنگ اورآنسوگےس کااستعمال‘دوپولیس اہلکاروںسمیت چھ افرادزخمی ہوگئے‘قائمقام ڈی پی او عبدالغفورخان کی قیادت میںپولیس کی بھاری نفری نے مشتعل افرادسے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرادیا‘نواب شہےد پولیس نے ناجائزاسلحہ برآمدگی پراےک شخص کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈی پی اوڈےرہ نے واقعہ کے بارے انکوائری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بناکرتین روزمیںرپورٹ طلب کرلی۔ تھانہ نواب شہےدکے علاقہ کٹہ خیل میںاےس اےچ اوعمران کنڈی نے پولیس نفری کے ہمراہ محمداقبال ولدمحمدنوازکے گھرپرچھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے گھرسے دوکلاشنکوف اورسات سوکارتوس برآمدکرلئے۔پولیس جب تھانہ پہنچ گئی اس دوران علاقہ میںپولیس کارروائی پراشتعال پھےل گےا۔بعض مشتعل افرادنے تھانے پر پتھراﺅ کےا۔اس دوران پولیس نے بھی آنسوگےس اورفائرنگ کی۔جس سے دوپولیس اہلکاروںسمیت عیسیٰ خان‘گل نواز‘علی محمد اور افتخار ملاخیل زخمی ہوگئے۔ ڈی پی اوسہےل خالد نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرکے تین روزمیںرپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...