بلند بانگ دعوے کرنے والوں نے مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنا شروع کردیا: جمیل اکبر بگٹی

Jun 14, 2013

کوئٹہ (آن لائن) نواب محمد اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ میرے والد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے پرویز مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے حکومت بلوچستان نے بھی مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کردی ہے پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر اس کو جوڈیشل ریمانڈ دینے کے بعد عدالتوں پر کوئی اعتماد نہیں رہا ، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جس طرح کا انتخابی ڈرامہ رچایا گیا اور پھر جس طرح کے نتائج سامنے آئے اس کے بعد تو بہتری کی کوئی امید رکھنا بے سود ہی ہوگا بلوچستان سے متعلق پالیسیاں آج بھی پنڈی اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ کی ہونگی اور پنڈی اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ کی کوئی بھی پالیسی بلوچ دوستی پر تو مبنی ہونہیں سکتی۔ نواز شریف تو بلوچستان میں بنائے جانے والے ڈیتھ اسکواڈ کو تو ختم کرنے اور بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی باتیں کرتے تھے ۔

مزیدخبریں