لندن (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ کپتان ایلسٹر کک 59، آئن بیل 20، جوناتھن ٹراٹ 76، جوروٹ 68، آئن مورگن 13، بٹلر صفر، بریسنن 4 رنز بناکر آ¶ٹ ہوئے ۔روی بوپارہ 33 اور سٹورٹ براڈ 4 رنز بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے۔لاستھ مانگا، ارنگا اور رنگنا ہیراتھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے ہدف سنگا کارا کی سنچری کی بدولت 3 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ پریرا 6، دلشان 44 اور جے وردھنے 42 رنز بناکر آ¶ٹ ہوئے۔ کمارا سنگا کارا 135 گیندوں پر 134 رنز اور کلاسیکرا 38 گیندوں پر 58 رنز بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ دونوں کے درمیان 110 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہوئی۔ جیمز اینڈرسن نے 2 جبکہ گریم سوان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔کمارا سنگا کارا کو سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔