بگٹی قتل کیس: مشرف کا 14 روزہ ریمانڈ مقدمہ کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج سید کوثر عباس زیدی نے اکبر بگٹی قتل کیس میں مشرف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے اور اس عرصہ میں مقدمہ کی منتقلی کے لئے تمام تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، ملزم پرویز مشرف کو چک شہزاد فارم ہاﺅس سب جیل میں ہی رکھا جائے گا گزشتہ روز کوئٹہ پولیس کرائم برانچ کی ٹیم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج سید کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش ہوئی اور اکبر بگٹی قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری کا ریکارڈ پیش کیا، کوئٹہ پولیس ٹیم نے فاضل عدالت کو بتایا کہ ملزم صدر پاکستان اور آرمی چیف جیسے اہم عہدوں پر رہ چکا ہے جسے بعض تنظیموں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں، عدالتی اجازت کے بعد ہم نے ملزم کو سب جیل چک شہزاد فارم ہاﺅس میں شامل تفتیش کیا ہے۔ انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے۔ اس پر خصوصی عدالت کے جج نے 27 جون تک پرویز مشرف کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ اس عرصے میں اس مقدمہ کو منتقل کرنے سے متعلق تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...