خیبرپور (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگلی باری پھر زرداری کی ہوگی خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہو رہی ہے۔ ممتاز بھٹو یا کوئی اور گورنر سندھ بنے، سندھ حکومت کو فرق نہیں پڑتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال میں سندھ کے حصے کا پانی ہے سندھ کے پانی سے پنجاب کی زمینیں سیراب کرنا ناانصافی ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف نہیں دیا تو عوام کو کیا ملے گا۔