نیب نے تحقیقات کرنا ہے، ہم نے ریفرنس بنوانا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی جبکہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ کے وکیل ڈاکٹر باسط نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب مذکورہ بالا افسران کے خلاف عدالتی حکم پر نا صرف انکوائری کر چکا ہے بلکہ ہر طرح کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ دونوں افسران کے خلاف نیب قوانین کے تحت ریفرنس نہیں بنتا عدالت خود بنوانا چاہے تو اس کی مرضی ‘ اگر ریفرنس خود بنوانا ہے تو پھر مذکورہ افسران کا ٹرائل بھی کسی کورٹ میں ہونا چاہیے انہوں نے یہ دلائل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو دیئے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے تحقیقات کرنی ہے اور ہم نے ریفرنس بنوانا ہے آپ نے عدنان خواجہ کی حد تک دلائل مکمل کئے ہیں جمعہ کو احمد ریاض شیخ کی جانب سے دلائل مکمل کرلیں پھر ہم فیصلہ دیں گے اس کے ساتھ ہی عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...