اسلام آباد (آن لائن) وزےر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹےکسوں کا فےصلہ ملک کی بہتری کےلئے کےا، کشکول لے کر کسی کے پاس نہےں جائےں گے، آئی اےم اےف سے اپنی شرائط پر بات کرےں گے، سعود ی عرب سے پےسے لےنے کی خبر درست نہےں۔ بجلی پےدا کرنے والی نجی کمپنےوں کو طلب کےا ہے، رےٹ آف انٹرسٹ کم کرنے کا کہےں گے، نجی ٹی وی پروگرام مےں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ٹےکسوں کا فےصلہ پاکستان کی بہتری کےلئے کےا ہے، ہم نے دالوں اور گوشت پر جی اےس ٹی نہےں لگاےا تاہم درآمد شدہ اشےا پر 17 فےصد جی اےس ٹی ہو گا۔ جی اےس ٹی پہلے بھی 17 فےصد تھا جسے کم کر کے 16 فےصد کےا گےا تھا، ہم اسے پہلے والی سطح پر لائے ہےں۔ ہم اپنے اخراجات مےں 40 فےصد کمی کرےں گے۔ گردشی قرضے ختم کرےں گے، ہم آئی پی پےز کے واجبات پورے ادا کرنے جا رہے ہےں، انہےں جمعہ کو طلب کےا ہے، ان سے انٹرےسٹ رےٹ کم کرنے کا کہےں گے، ہم شوگر ملوں سے ہر صورت ٹےکس نکلوائےں گے۔ ہم نے پابندےوں کے باوجود ترقےاتی منصوبے اپنی شرائط پر چلائے ہےں، توانائی کا مسئلہ جلد حل کر لےں گے، استعمال شدہ قرضوں کی ادائےگی ابھی باقی ہے، زرعی ٹےکس صوبوں کا صوابدےدی اختےار ہے۔