نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کی تیاریاں ‘اہم بات چیت ہو گی امدادی پیکج ملنے کا بھی امکان

اسلام آباد (جاوید صدیق) وزیراعظم نوازشریف کے عمرہ کی ادائیگی اور سعودی عرب کے دورے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر محمد ابراہیم عبدالعزیز الغدیر وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ”نوائے وقت“ کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان کی سعودی قیادت سے اہم بات چیت ہو گی۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معاشی مشکلات کے ازالہ کے لئے بھی ایک امدادی پیکج کی توقع کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی سعودی قیادت سے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...