کوئٹہ (بی بی سی + این این آئی) تین ڈاکٹروں،ایک انجینئیر سمیت 9افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اغوا ہونے والے ڈاکٹروں میں ایم ایس سول ہسپتال لورالائی ڈاکٹر محمد انور، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹرنصراللہ کے علاوہ ایک کلرک اور ایک ڈرائیور شامل ہیں۔ لورالائی انتظامیہ کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ اہلکار ایک ایمبولینس میں ژوب کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے درمیان ان کو اغوا کر لیا گیا۔ اہلکار کے مطابق تین اضلاع کے حکام نے ان افراد کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں تاحال ان کے اغوا کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ۔ علاوہ ازیں صوبے کے دو مختلف علاقوں سے بدھ کو دو مزید مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں،ادھر انجینئر سمیت چار افراد کو نصیر آباد سے اغوا کیا گیا۔
کوئٹہ : 3 ڈاکٹروں، انجینئر سمیت 9 افراد اغوا، 2 مسخ شدہ نعشیں برآمد
Jun 14, 2013