صدر وزیراعظم وفاقی صوبائی وزرا گونرز کی خدمت میں

مکرمی! یہ میرے اور میری اعلیٰ تعلیم یافتہ قابل ترین لائق ایم اے اکنامکس بیتی کیلئے خوشی اور فخر کی خبر ہے۔ کہ ہم نے وطن عزیز کی مضبوطی ترقی خوشحالی بے روزگاری انرجی بحران کے خاتمہ قرضوں کی جلد ادائیگی اور دیگر مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے مختصر مدت کا بہت بڑا ہنگامی انقلاب معاشی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ اگر اس پر عمل درآمد کرلیا جائے تو وطن عزیز کے تمام مشکلات اور مسائل آئندہ تین سال میں حل ہوسکتے ہیں۔ بجٹ کا خسارہ بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتا ہے۔ اس معاشی پروگرام کی بدولت قومی خزانے میں کھربوں ڈالر آسکتے ہیں۔ ایکسپورٹ ایک کھرب ڈالر سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ پورے ملک میں 2لاکھ سے زیادہ نئے صنعتی یونٹ قائم ہوسکتے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری کانام و نشان مٹ سکتا ہے۔ پاکستان قرضے لینے کی بجائے قرضے دینے والا ملک بن سکتا ہے۔ یہ وطن مضبوط ترین معیشت کے ساتھ پوری دنیا میں عزت اور وقار والا ملک بن کر سامنے آسکتا ہے۔ (راجہ غلام عباس )

ای پیپر دی نیشن