کراچی ائرپورٹ، گرفتار ملزم سے حملے سے پہلے ریکی کی ویڈیو برآمد

کراچی (نوائے و قت رپورٹ+ این این آئی) کراچی ائر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی کراچی سے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ زیر حراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ زیر حراست افراد نے چند روز میں لاکھوں روپے موبائل بینکنگ کے ذریعے منتقل کئے۔ اندرون سندھ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لئے گئے 10 افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کراچی ائر پورٹ کی ریکی کرنے کی و یڈیو منظرعام پر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق و یڈیو منگھو پیر سے گرفتار ہونے والے مشتبہ شخص کے موبائل سے ملی ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ افراد کو حساس مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے جو ویڈیو بنا رہے ہیں۔ مشتبہ افراد حلیہ سے افغان لگتے ہیں اور وہ ائر پورٹ کے گرد لگی باڑ سے طیاروں، عمارتوں کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ طیارے اور عمارتیں نظر آرہی ہیں۔ مشتبہ افراد بلاخوف گھوم رہے ہیں اور کہیں سکیورٹی نظر نہیں آرہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...