ای سی ایل سے نام نکالنے کی مہلت کم کی جائے مشرف کی درخواست، سماعت آج ہو گی

سندھ  ہائیکورٹ میںدائر درخواست میں کہا گیا  والدہ  کی تیمارداری کیلئے لندن جانا ریڑھ کی ہڈی  کا آپریشن  کروانا ہے
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام فوری طور پر ای سی ایل کیس سے نکالنے کی درخواست   سماعت کے لئے منظور کرلی۔ جمعہ کوسابق صدپرویز مشرف ر نے اپنے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے ای سی ایل کیس سے فوری نام نکلوانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے (آج ) ہفتہ  کی تاریخ مقرر کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہ نواز پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق صدر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کو  والدہ کی تیمار داری کے لئے جلد لندن جانا ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے پر جلد عملدرآمد کراتے ہوئے وفاق کو عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے دی گئی 15 دن کی مہلت کم کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک ریڑھ کی ہڈی کا علاج بھی کرانا ہے تاہم عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے وفاق کو دی گئی مہلت زیادہ ہے اور اس میں کمی کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے دیا جائے۔
مشرف  / درخواست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...